ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بہار کے لئے 1.25 لاکھ کروڑ کا خصوصی پیکیج جلد جاری کرے گی مرکزی حکومت

بہار کے لئے 1.25 لاکھ کروڑ کا خصوصی پیکیج جلد جاری کرے گی مرکزی حکومت

Wed, 16 Aug 2017 23:25:26  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی-جے ڈی یو کا اتحاد ہونے کے بعد بہار کی عوام کو بڑی اچھی خبر ملنے جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت جلد ہی ریاست کو 1.25 لاکھ کروڑ کا پیکیج جاری کرے گی۔ اس پیکیج کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات کے وقت کیا تھالیکن نتائج میں بی جے پی کی کراری شکست کے بعد خصوصی پیکیج کی بات ٹھنڈے بستے میں چلی گئی تھی لیکن جیسے ہی نتیش کمار نے مہاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑ کربی جے پی کے ساتھ حکومت بنائی تھی اسی دن سے خصوصی پیکیج جاری ہونے کا امکان بڑھ گیا، بہار میں اس وقت سیلاب کا قہر جاری ہے، کئی ملین لوگوں کو فرارہونے پر مجبور ہونا پڑا ہے اور فصلوں کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ ہی ہفتے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پی ایم مودی کو ان کے وعدے کی یاد دلائی تھی۔
بہار اسمبلی انتخابات کے وقت جس انداز میں پی ایم مودی نے ریلی میں بہار کو اقتصادی پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا، اس کو اس وقت نتیش کمار اور ان کے ساتھی رہے آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے انتخابی ایشو بنا لیا تھا۔ نتیش اور لالو نے کہا تھا کہ پی ایم یہاں پر کیا بہار کے عوام کی قیمت لگانے آئے ہیں۔
 


Share: